ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملک کو جنگ کی ضرورت نہیں:راہل گاندھی

ملک کو جنگ کی ضرورت نہیں:راہل گاندھی

Sat, 01 Oct 2016 20:18:09    S.O. News Service

متھرا، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج یہاں کہا کہ ملک کو جنگ کی ضرورت نہیں ہے ۔جنگ سے ملک پیچھے چلا جاتا ہے اور پیار سے آگے بڑھتا ہے۔انہوں نے کسان یاترا کے دروان کی گئی اپنی تقریر میں کہا کہ وزیر اعظم دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں، ایک کام ضرور کرتے ہیں۔موقع ملتے ہی ہندوستانیوں میں غصہ ڈال دیتے ہیں جبکہ کانگریس محبت پیدا کرتی ہے۔بی جے پی نفرت پھیلاتی ہے، جنگ کراتی ہے اور کانگریس دوستی کراتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی اور آر ایس ایس کو سوچنا چاہیے کہ غصے کی ضرورت نہیں۔ملک کو جنگ کی ضرورت نہیں ہے ،جنگ سے ملک پیچھے چلا جاتا ہے اور پیار سے آگے بڑھتا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی انہوں نے فوج کے سرجیکل حملے کی کارروائی کی تعریف کی تھی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سب کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ ملک ان کا ہے اور وہ سب کے سب پیار سے مل کر رہیں ۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ وہاں جب پروگرام کے بعد کسان کھاٹ اٹھاکر لے گئے ، تو بی جے پی نے انہیں چور کہہ دیا لیکن وجے مالیا کو 10ہزار کروڑ لے جانے پر بھی ڈیفالٹر قرار نہیں کیا۔حقیقت یہ بھی ہے کہ عوام پریشان ہے اور مودی مست ہیں۔دیوریا سے دہلی تک233اسمبلی حلقوں میں ہوتے ہوئے 2500کلومیٹر کی کسان مہایاترا لے کر نکلے راہل نے کہاکہ میں مودی جی کو یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ جیسے ہم نے کسانوں کی مدد کی بات کہی ہے ، اسی طرح وہ فوج، فضائیہ، بحریہ ، سی آر پی ایف، بی ایس ایف وغیرہ کو براہ راست بتا دیں کہ وہ ان کو کتنا پیسہ اور بڑھاکر دینا چاہتے ہیں، یعنی سیدھی سی بات ہے کہ ان کی تنخواہ میں موجودہ اضافہ کم ہے، اس میں اور اضافہ کیا جائے اور اس کا فوری طور پر اعلان بھی کیا جائے ۔
راہل گاندھی نے یہ بھی کہاکہ یہ جو آپ (مودی )کے 15صنعتکار دوست ہیں، جن کو آپ نے 10-10ہزار کروڑ روپے دئیے ہیں ، اب جو لوگ ملک کے لیے سرحد پر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، کسان، مزدور، ڈرائیور، آنگن باڑی کارکن، چھوٹے دکاندار وغیرہ ان کی مدد کیجئے۔انہوں نے کہاکہ ڈھائی سال میں آپ نے جو خام تیل کی قیمت گرنے سے لاکھوں کروڑ روپے بچائے ہیں ، اس کو خزانے سے نکالئے ، فوج کو دیجئے، کسانوں کو دیجئے، آپ وزیر اعظم ہیں، آپ مدد کرنا چاہیں تو بالکل کر سکتے ہیں۔اس سے قبل متھرا کے ٹھا دوارکادھیش مندر میں درشن کرکے شہر کے ہردی استھل گھنٹہ گھر کے نیچے کسان رتھ پر کھڑے ہو کر راہل نے عوام سے کہا کہ ڈھائی سال پہلے اقتدار پر قابض ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آپ سے کئی وعدے کئے تھے، لیکن ان میں سے کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔نہ تو آپ کے بچوں کو روزگار ملا، اور نہ کسانوں کی خودکشی بند ہوئی ، لیکن اب میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر نریندر مودی واقعی آپ سب کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو اس طرح سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 140ڈالر فی بیرل تھیں ، آج 40ڈالر فی بیرل ہے۔ڈھائی سال میں آپ نے کم از کم 10لاکھ کروڑ بچائے ہیں ، اس کو تقسیم کیجئے ۔ہم نے اقتدار میں رہتے ہوئے کسانوں کے 70ہزار کروڑ معاف کئے تھے۔


Share: